پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اب کرکٹ نہیں کھیل سکتے؟ جانیں آئی سی سی کیوں لگائی پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو دو ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق حارث رؤف نے گزشتہ 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کر لیے تھے جو ایشیا کپ 2025 کے دوران متعدد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے جمع ہوئے۔

ڈسپلنری کارروائی کا تعلق بھارت کے خلاف 14، 21 اور 28 ستمبر 2025 کو کھیلے گئے میچز سے ہے۔ معاملے کی سماعت ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفریز نے کی۔

خاص طور پر 14 ستمبر کو گروپ مرحلے کے میچ میں، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف کو آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جو کھیل کی شبیہ کو متاثر کرنے والے رویے سے متعلق ہے۔ اس میچ میں انہیں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔

Related Posts