جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کا ایک نیا گروپ، جن کے پاس داخلے کی اجازت موجود تھی، اسلام آباد سے جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق یہ افراد کئی ماہ کے انتظار کے بعد منگل 4 نومبر کو جرمنی کے شہر ہانوور پہنچے، جہاں سے انہیں مختلف شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ چارٹر پرواز اُن افغان شہریوں کی منتقلی کے خصوصی پروگرام کا حصہ ہے جنہیں پہلے ہی جرمنی میں رہائش کی اجازت دی جا چکی تھی۔ خصوصی طیارہ ان افغانوں کو لیکر ہانوور ہوائی اڈے پر اترا، جہاں سے انہیں جرمنی کی مختلف ریاستوں میں آباد کیا جائے گا۔
یہ افغان شہریوں کی منتقلی کے عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے چوتھی پرواز تھی۔ جرمن وزارتِ داخلہ کے مطابق اب تک کم از کم 45 ہزار افغان شہری اس پروگرام کے تحت جرمنی پہنچ چکے ہیں۔
پاکستانی حکومت نے جرمنی کو رواں سال کے اختتام تک مہلت دی ہے کہ وہ مزید تقریباً 1900 افغان شہریوں، جن کے پاس اقامت کی اجازت موجود ہے، کی منتقلی کا عمل مکمل کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








