پاکستان کی 8 جامعات ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی لسٹ میں شامل! پہلا نمبر کس کا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Japan Announces Fully-Funded 2026 Scholarship for Pakistani Students
ONLINE

ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں پاکستان کی آٹھ جامعات کو بہترین قرار دیا گیا ہے،مشہور ادارہ کواکوریلی سائمنڈز نے ایشیا 2026 کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے 238ویں پوزیشن حاصل کر کے ملکی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی 328ویں جبکہ کراچی کی بحریہ یونیورسٹی 416ویں نمبر پر رہی۔ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی 434ویں، پتوکی کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز 607ویں، مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی 614ویں، مینگورہ کی یونیورسٹی آف سوات 761 تا 770 کے درمیان اور ساہیوال یونیورسٹی 951 تا 1000 کے درمیان رینک پر رہی۔

یہ درجہ بندی کواکوریلی سائمنڈز کی جانب سے 2009 سے جاری کی جا رہی ہے جس میں جامعات کی کارکردگی کو عالمی معیار کے ساتھ ایشیائی خطے کے مخصوص پیمانوں کے مطابق پرکھا جاتا ہے۔ اس سال کواکوریلی سائمنڈز نے ایک ہزار پانچ سو سے زائد جامعات کا جائزہ لیا۔

درجہ بندی کے لیے مختلف عوامل کو بنیاد بنایا گیا، جن میں علمی شہرت، طلبہ و اساتذہ کا تناسب، تحقیقی مضامین کی تعداد و حوالہ جات، پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ اساتذہ کا تناسب، بین الاقوامی اساتذہ اور طلبہ کی شرح، تحقیقی نیٹ ورک اور تبادلہ پروگرامز شامل ہیں۔ انہی عوامل کی بنیاد پر ہر جامعہ کی پوزیشن کا تعین کیا جاتا ہے۔

علاقائی سطح پر جاری اس فہرست میں ہانگ کانگ یونیورسٹی نے پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ چین کی پیکنگ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ سنگاپور کی دو جامعات ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے مشترکہ طور پر تیسرا مقام حاصل کیا۔

کواکوریلی سائمنڈز ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق سرفہرست دس جامعات میں ہانگ کانگ، چین اور سنگاپور کی جامعات نمایاں رہیں، جو تحقیق، جدت اور تعلیمی معیار میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یہ اعزاز پاکستان کے لیے نہ صرف ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے بلکہ ملکی جامعات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تعلیمی ساکھ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts