نادرا آفس کے چکروں سے چھٹکارا! نئی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، شناختی کارڈ اب گھر منگوائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

NADRA launches online ID card service through Pak ID app and website
FILE PHOTO

پاکستانی شہریوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اب شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

نادرا نے اپنی جدید آن لائن سروس کے ذریعے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے کہ وہ گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے کر نیا کارڈ حاصل کر سکیں۔

نادرا کے مطابق اب شہری نیا شناختی کارڈ، تجدید شدہ کارڈ، یا معلومات میں تبدیلی والا کارڈ صرف چند آسان مراحل میں آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سروس کا مقصد شہریوں کو لمبی قطاروں، دفتر کے چکروں، اور وقت کے ضیاع سے بچانا ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو صرف نادرا کی آفیشل پاک آئی ڈی ایپ یا ویب سائٹ پر جا کر اپنی شناختی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

 

ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے،شناختی معلومات کی تصدیق کی جا سکتی ہے،بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کارڈ کی فیس ادا کر کے کارڈ براہِ راست گھر پر وصول کیا جا سکتا ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے مفید ثابت ہوگی، جہاں دفتر تک پہنچنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔

نادرا کے چیئرمین کے مطابق یہ قدم پاکستان کو ڈیجیٹل سروسز کے نئے دور میں داخل کر رہا ہے۔ آن لائن شناختی کارڈ سروس کے ذریعے شفافیت، سہولت اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

نادرا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مستقبل میں اسی سسٹم کے تحت بچوں کے ب فارم، نادرا سرٹیفکیٹس، اور دیگر شناختی دستاویزات بھی ڈیجیٹل انداز میں جاری کی جائیں گی۔یہ اقدام حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی طرف ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Related Posts