لائنز گیٹ نے مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم مائیکل کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ یہ فلم پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی کہانی بیان کرے گی۔
مائیکل کا کردار ان کے بھتیجے جعفر جیکسن نبھا رہے ہیں اور فلم کی ہدایت اینٹوائن فوکا کر رہے ہیں۔ ٹریلر میں مائیکل کو سٹوڈیو میں کوئنسی جونز کے ساتھ دکھایا گیا ہے جسے کینڈرک سیمپسن ادا کر رہے ہیں۔ اس میں تھرلر اور وانا بی سٹارٹن سمٹن جیسے مشہور گانے بھی سنائے گئے ہیں۔
فلم کی کہانی مائیکل جیکسن کے عالمی ستارے بننے کے سفر کو دکھاتی ہے اور ان کی ذاتی زندگی اور موسیقی کی دنیا پر چھوڑے گئے گہرے اثرات کو قریب سے بیان کرتی ہے۔
فلم میں دیگر اہم کرداروں میں مائلز ٹیلر (مائیکل کے وکیل جان برانکا)، کولمین ڈومنگو (والد جو جیکسن)، نیا لانگ (ماں کیتھرین جیکسن)، جیسکا سولا (بہن لاٹویا جیکسن)، لارینز ٹیٹ (موٹاون کے بانی بیری گورڈی)، لورا ہیرئر (میوزک ایگزیکٹو سوزین ڈی پاس) اور کیٹ گراہم (ڈایانا راس) شامل ہیں۔

یہ فلم 24 اپریل 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے بارے میں کافی افواہیں تھیں جیسے کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا پلان لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
فلم کا اسکریپٹ جان لوگن نے لکھا ہے جبکہ پروڈیوسرز میں جان برانکا، گراہم کنگ اور جان مک کلین شامل ہیں تاہم فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے متنازعہ پہلوؤں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








