یورپی ملک رومانیہ نے پاکستان کے ساتھ اپنی طویل دوستی کے اعتراف میں ساحلی شہر کونسٹانزا (Constanța) کی ایک سڑک کا نام کراچی ایونیو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 61 سال مکمل ہونے پر دوستی اور باہمی تعاون کی علامت کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
یہ تجویز رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونی اسکو اور کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی کے درمیان ملاقات میں پیش کی گئی جہاں دونوں رہنماؤں نے ثقافتی، تعلیمی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ باہمی احترام کے طور پر کراچی میں بھی ایک سڑک کو کونسٹانزا ایونیو کا نام دینے پر غور کیا جا رہا ہے جو دونوں ساحلی شہروں کی دوستی، میراث اور سمندری رابطے کی علامت ہو گی۔
یہ قدم پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت، کاروباری مواقع اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








