آٹھ گیندوں پر آٹھ چھکے! کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ، نوجوان نے سر گیری سوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Batter Hits 8 Sixes in 8 Balls Breaking Gary Sobers’ Record
ONLINE

کرکٹ کی دنیا میں اتوار کے روز ایک تاریخی اور ناقابلِ یقین منظر دیکھنے میں آیا، جب رانچی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے درمیان ہونے والا مقابلہ ایک غیر معمولی کارنامے کا گواہ بن گیا۔

میگھالیہ کے نسبتاً غیر معروف کھلاڑی اکا ش چودھری نے ایسی اننگز کھیلی جس نے نہ صرف دنیا بھر کی توجہ حاصل کی بلکہ انہیں کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام دلا دیا۔

میگھالیہ کے اکا ش چودھری نے بیٹنگ میں آتے ہی ایسا دھماکہ خیز کھیل پیش کیا کہ میدان میں موجود تماشائی حیرت میں ڈوب گئے۔

انہوں نے محض آٹھ گیندوں پر آٹھ چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا جن میں چھ مسلسل چھکے ایک ہی اوور میں شامل تھے۔

اسی تباہ کن بیٹنگ کے دوران انہوں نے صرف گیارہ گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کی، جو ایک نیا عالمی سنگ میل ہے۔

 

اکاش چودھری نمبر 8 پر بیٹنگ کے لیے اس وقت آئے جب ٹیم کا اسکور 576 رنز پر چھ وکٹوں کے نقصان کے بعد پہلے ہی مضبوط پوزیشن میں تھا۔

چند گیندوں کے بعد انہوں نے بائیں ہاتھ کے اسپنر لیمار دابی کے خلاف 126ویں اوور میں چھے گیندوں پر چھے چھکے لگا کر خود کو ان چند کرکٹرز میں شامل کر لیا جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ گیری سوبرز اور بھارت کے سابق آل راؤنڈر روی شاستری شامل تھے۔

اکا ش چودھری کی دھماکہ خیز اننگز یہاں ختم نہیں ہوئی۔ اگلے اوور میں انہوں نے ٹی این موہت کی دو گیندوں پر مسلسل دو مزید چھکے لگا کر آٹھ مسلسل چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے محض 14 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنائے، جس کے بعد میگھالیہ نے 628 رنز پر اننگز ڈیکلئر کر دی۔

چودھری کی اس اننگز نے انہیں نہ صرف کرکٹ کے مقبول ستاروں کی فہرست میں شامل کر دیا بلکہ ثابت کر دیا کہ طویل فارمیٹ میں بھی حیرت انگیز کارکردگی کسی بھی وقت جنم لے سکتی ہے۔

شاید وہ کبھی دوبارہ اس کارنامے کو نہ دہرا سکیں مگر انہوں نے اپنے نام کو کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ہے۔

Related Posts