وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے شہری داؤد خٹک کے 86 لاکھ روپے صرف 48 گھنٹوں میں واپس کروا دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک (خیبر پختونخوا) کے رہائشی داود خٹک کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند افراد نے غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھے یوئے تھے جس شہری نے داؤد خٹک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مدد کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل شعیب مرزا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جس کے بعد صرف دو دن میں پوری رقم متاثرہ شہری کو واپس دلوائی گئی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن،،،خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں واپس مل گئے
کرک خیبر پختونخوا کے شہری داود خٹک کا 86 لاکھ روپے نےشیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبارکھے تھے
وزیراعلی مریم نواز شریف سےداؤد…— Chief Minister’s Complaint Cell (@CMComplaintCell) November 10, 2025
داؤد خٹک نامی شہری نے بڑی رقم کی واپسی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سی ایم سیل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کا یہ عمل واقعی قابلِ تعریف ہے۔
بریکنگ :
سی ایم پنجاب میڈم مریم نواز صاحبہ کابےحد مشکورہوں کہ مجھےمیرےپیسے7 دن کےاندراندر مل گئےاور اس بارے میں تفصیلی گفتگو میں تھریڈ یا وی لاگ میں کرونگا
سی ایم پنجاب ، سی ایم کمپلینٹ سیل ، ڈی پی او شیخوپورہ اور SHO بھکھی سب کا بہت بہت شکریہ @MaryamNSharif @CMComplaintCell https://t.co/Wth8JCe3wX— Dawood Khattak (@dakhattak) November 9, 2025
عارف اورکزئی نامی ایک صارف نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں سے خیبر پختونخوا ایک شخص نے میرے 9 لاکھ روم سے چوری کئے ہیں۔ ملزم بنوں کا رہائشی ہے اور اداروں کو سب کچھ معلوم ہے جبکہ عدالت نے بھی اشتہاری قرار دیا ہے مگر اب تک میرے پیسے نہیں ملے۔
پچھلے 5 سالوں سے کے پی میں میرے 9 لاکھ ایک بندے نے روم سے چوری کئے ہیں بنوں کا ہے گھر سب کچھ پتہ معلوم ہے لیکن گھر آتا نہیں ایک بیٹا درانی ماڈل کالج میں لیب اسسٹنٹ ہیں۔ عدالت نے بھی اشتہاری کیا ہے 512 لیکن کچھ نہیں بنا آپ خوش قسمت ہے۔ جو اپکو پیسے ملے۔
— Arif Orakzai (@RealVoicePK) November 9, 2025
داؤد خٹک نامی شخص نے کہا کہ میری خوش قسمتی کی وجہ اللہ کے کرم کے بعد مریم نواز کا سی ایم پنجاب ہونا ہے جنھوں نے فورا ایکشن لیا اور ثابت کیا کہ وہ الفاظ پہ نہیں ایکشنز پہ یقین رکھتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








