بھارتی دار الحکومت نئی دلی لرز اٹھا، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکے کے بعدآگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، فوٹو غیر ملکی میڈیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی گاڑیوں نے بھی آگ پکڑ لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جب کہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اور دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ نئی دہلی میں سیکیورٹی الرٹ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

Related Posts