روس کی قدیم ترین آئل ریفائنری پر ڈرون حملے! آگ کے شعلے آسمانوں سے باتیں کرنے لگے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ یوکرینی میڈیا)

روس کے شہر ساراتوف میں 11 نومبر کی رات ایک تیل کی ریفائنری کے قریب شدید دھماکے ہوئے جن کی آواز شہر کے دور دور تک سنائی دی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد آسمان میں شعلے بلند ہوئے اور سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں جس سے شہری شدید خوف زدہ ہو گئے۔

ساراتوف کے گورنر رومن بوسارگن نے بتایا کہ یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ کون سے ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Drone Attacks Cause Explosions Near Saratov Oil Refinery
Fire in Saratov after drone attack on an oil refinery, Russia, November 11, 2025. Telegram/Exilenova

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس کے مختلف علاقوں میں 37 یوکرینی ڈرونز پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے جن میں سے 8 ساراتوف اوبلاست میں مار گرائے گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ساراتوف کی تیل کی ریفائنری متاثر ہوئی۔ آخری حملہ صرف چند دن قبل 3 نومبر کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ ریفائنری علاقے کے قدیم ترین صنعتی اداروں میں شمار کی جاتی ہے اور روسی فوج کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی تیل پروسیسنگ کی صلاحیت تقریباً 4.8 ملین ٹن تھی۔

دوسری جانب یوکرین کے مختلف علاقوں میں بھی روسی حملے جاری ہیں۔ اوڈیسا میں روسی ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں سے شہری توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر متاثر ہوا۔

Related Posts