پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں پولیس نے حسین چوک کے قریب ایک نجی ہوٹل میں جاری رقص پارٹی پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 50 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک خاص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ملزمان کے قبضے سے شراب، چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی گئیں۔
لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 51 لڑکے اور لڑکیاں گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد ،مقدمہ درج pic.twitter.com/1FEBjB7oha
— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 10, 2025
گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ حدود آرڈیننس، شیشہ ایکٹ، ساؤنڈ ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار افراد میں صائمہ، فیصل، عارف وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مری کے علاقے بھوربن میں بھی پولیس نے ایک ہوٹل میں رقص پارٹی پر کارروائی کی تھی جس میں 90 افراد شامل تھے، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل تھے۔ اس موقع پر چھ لیٹر شراب برآمد ہوئی تھی اور پارٹی میں موسیقی بلند رکھی جا رہی تھی جبکہ کچھ شرکاء نیم برہنہ حالت میں موجود تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








