بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ گزشتہ رات ورزش کی زیادتی کے باعث وہ گھر میں گر گئے تھے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ان کے دوست اور قانونی مشیر لالِت بندل کے مطابق گووندا منگل کی صبح سے کمزوری اور چکر محسوس کر رہے تھے جو آخر کار گھر میں گرنے کا سبب بنی۔
گووندا نے بتایا کہ زیادہ سخت ورزش اور جسمانی مشقیں کرنے کی وجہ سے وہ تھک گئے تھے تاہم ڈاکٹروں نے ان کے تمام ٹیسٹ نارمل بتائے اور انہیں آرام اور صحیح غذا کی ہدایت دی۔
#WATCH | Actor Govinda says he was fatigued from excessive hard work after being discharged from a Mumbai hospital. The actor added that he’s focussing more on yoga and pranayam for better health.#Govinda #Bollywood #Mumbai #Hospital #Yoga #Actor #Healthupdate pic.twitter.com/6R6GY6ARqd
— The Federal (@TheFederal_News) November 12, 2025
بالی ود اسٹار نے صحت مند زندگی کے لیے زیادہ ورزش کے بجائے یوگا اور پرانایاما کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گووندا نے مداحوں اور میڈیا کو مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور صحت مند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان تعلقات ناساز گار چل رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے متعدد بار ان سے علیحدگی کے متعلق بیانات جاری کیے جبکہ ایک موقع پر وہ خلع کے لیے عدالت بھی پہنچ گئیں تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








