سائنو سائٹس ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے جو آپ کے ناک کے آس پاس موجود سائنوس یعنی خالی جگہوں میں انفیکشن یا سوجن کے باعث ہوتا ہے۔ یہ زیادہ نظر نہیں آتا مگر روزمرہ کے کاموں پر بہت اثر ڈال سکتا ہے، اس کو عام الفاظ میں سائے نس کہا جاتا ہے۔
انسانی جسم میں سینوس چھوٹے، گال کی ہڈیوں اور پیشانی کے اندر ہوا سے بھری جگہیں ہیں، جو کچھ مقدار میں بلغم پیدا کرتی ہیں، جو چھوٹے نالیوں کے ذریعے ناک میں جاتی ہیں۔ سائنوسائٹس سائنوس کی سوزش کا سبب بنتا ہے، جو عام طور پر کسی نہ کسی قسم کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔
سائنوسائٹس کے عام علامات:
ناک بہنا یا بند ہونا
بار بار نزلہ زکام
چہرے پر درد یا دباؤ محسوس ہونا
جھکنے پر سر بھاری محسوس ہونا
گلے میں درد
کرونک کیسز میں سانس سے بدبو آنا
ناک میں خارش اور چھینکیں
آنکھوں کے ارد گرد سوجن
ذائقہ اور خوشبو کی حس میں کمی
ہلکا بخار
سائنوسائٹس کے عام اسباب:
وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن
بار بار سردی یا نزلہ
الرجی
ناک کی ہڈی میں تکلیف
زیادہ آلودہ ماحول میں رہنا
جانوروں کے بال یا دھول کی الرجی
فنگل انفیکشن
سگریٹ نوشی
دانتوں کا انفیکشن
علاج اور بچاؤ کے طریقے:
اسباب کی شناخت: بیماری کی اصل وجہ معلوم کریں۔
مستقل علاج ہومیوپیتھک دوائیں جیسے:
سلیکا
کالی بیچ
پلسیٹیلا
سٹیٹا
آیوڈیم
اے ایلیم سیپا
خود دوائی نہ لیں، ہمیشہ مستند ڈاکٹر یا ہومیوپیتھک اسپیشلسٹ سے مشورہ کریں۔
زندگی میں تبدیلیاں
سگریٹ نوشی فوراً بند کریں
صحت مند خوراک لیں
سانس کی مشقیں کریں
ماحول اور عادتیں:
پولوشن سے بچیں
جانوروں کے بال یا گردوغبار سے دور رہیں
خوش رہیں اور مسکرائیں: یہ جسم کی مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے
اہم نکتہ:
علاج صرف عارضی گولیاں لینا کافی نہیں، اصل علاج وہ ہے جو جڑ سے بیماری ختم کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








