لاس اینجلس میں جی کیو مین آف دی ایئر 2025 کی سالانہ ریڈ کارپٹ تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس میں ہالی ووڈ اسٹائل کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ریڈ کارپٹ پر فیشن، گلیمر اور نوے کی دہائی کے کلاسک انداز کی بھرپور جھلک دیکھنے میں آئی اور تقریب ایک مکمل تھرو بیک پارٹی کا منظر پیش کر رہی تھی۔
تقریب کی میزبانی اس سال کے خصوصی موٹی 30 کور اسٹارز اسٹیفن کولبیئر، سڈنی سوینی، سیٹھ روگن، ایس زیڈ اے، آسکر آئزک، کلپس اور ہیلی بیبر نے مشترکہ طور پر کی۔
ان معروف شخصیات کی موجودگی نے تقریب کو مزید پُررونق بنا دیا جبکہ سِلک شرٹس، ویلویٹ ٹیلرنگ، اسٹائلش لیدر جیکٹس اور آرکائیول فیشن کے شاہکاروں نے ریڈ کارپٹ کو مسحور کن بنا دیا۔
تقریب کی لائیو اسٹریمنگ جی کیو کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر نشر کی گئی، جس کی میزبانی کوئنلن بلیک ویل، کرس بلیک اور جیسن اسٹیورٹ نے کی جبکہ معروف راک آرٹسٹ ایم جے لینڈر مین نے خصوصی پرفارمنس پیش کی جس نے تقریب میں مزید جوش و خروش بھر دیا۔
ریڈ کارپٹ پر سڈنی سوینی نے وِنٹیج ورساسی کا کلاسک لباس زیبِ تن کیا، جبکہ اسٹیفن کولبیئر اور ایولن مکگی کولبیئر نیلی لوٹن کے لباس میں نظر آئے۔
آسکر آئزک نے ٹام فورڈ کے اسٹائلش سوٹ کے ساتھ آڈیمار پیگے گھڑی اور جیک ماری میج سن گلاسز کا امتزاج پیش کیا۔
سیٹھ روگن کی پرادا، ہیلی بیبر کی گُوچی، اور کوئنلن بلیک ویل کی وِنٹیج موگلر ڈریس نے تقریب کی خوبصورتی اور بھی بڑھا دی۔
ریحانہ لائن، کلپس کے پُشا ٹی اور میلیس، لیون بریجز، میڈیسن بیئر، اولیویا روڈریگو، لیزو، پیرس جیکسن، انسٹازیا کارانیکولاو اور دیگر درجنوں عالمی ستاروں نے اپنی موجودگی اور اسٹائل سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
ہر ایک نے ’90 کی دہائی‘ کی فیشن روح کو اپنے الگ انداز میں پیش کیا، جس سے ریڈ کارپٹ ایک مکمل فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا۔
جی کیو مین آف دی ایئر 2025 کی یہ تقریب نہ صرف سال کے سب سے بڑے مینز ویئر ایونٹ کے طور پر سامنے آئی بلکہ اس نے نوے کی دہائی کے فیشن کو عصرِ حاضر میں دوبارہ زندہ کرتے ہوئے شائقین کے دل بھی جیت لیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








