وی پی این کا استعمال اب قانونی ہوگا، لائسنس کا اجرا شروع، جانئے شرائط کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

قانونی وی پی این کی طرف پیشرفت، علامتی فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق پی ٹی اے نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا ہے۔ پی ٹی اے اب تک پانچ سے زائد کمپنیوں کو وی پی این سروسز فراہم کرنے کے لیے کلاس لائسنس جاری کر چکی ہے۔

پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب صرف قانونی اور جائز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی، جبکہ صارفین رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ فراہم کنندگان سے براہِ راست وی پی این تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ اقدام صارفین کی سہولت میں اضافہ، بہتر ریگولیٹری معیار اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Related Posts