پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت کی تاریخی کمی دیکھی جارہی ہے۔آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 9 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 7 ہزار 799 روپے کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کی سطح پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت بھی 7,152 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 38 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی 209 روپے سستی ہوکر 5,313 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 4,555 روپے کی سطح پر آگئی ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی بڑی گراوٹ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 91 ڈالر گر کر 4,083 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ماہرین اس کمی کی وجہ طاقتور عالمی کرنسیاں اور سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ بتا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








