عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوگنا کر دیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے اور یہ بانڈز اس سال ایشیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں اور انہوں نے 24.5 فیصد منافع دیا۔
جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اب گزشتہ دو برس کے مقابلے میں عالمی قرضوں کی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں ایس اینڈ پی گلوبل اور فِچ ریٹنگز پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری لا چکی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان اس سال یوآن بانڈ مارکیٹ میں واپسی اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








