بہار کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار نے جمعرات کی صبح پٹنہ کے تاریخی گاندھی گراؤند میں بطور بہار کے وزیر اعلیٰ حلف لیا۔ یہ ان کا دسواں دورِ حکومت ہے اور اگر یہ مدت مکمل ہو گئی تو وہ بھارت کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ رہنے والے رہنما بن جائیں گے جو سابق سکم کے وزیر اعلیٰ پاون چملنگ کے 24 سالہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں 19 دیگر ایم ایل اے کو بھی وزارتی عہدے دیے گئے جن میں بی جے پی، جے ڈی یو اور چھوٹے اتحادیوں جیسے ایل جے پی، ہیم اور آر ایل ایم کے نمائندے شامل تھے۔ بی جے پی کو 14، جے ڈی یو کو 6، اور ہر چھوٹے اتحادی کو ایک ایک وزارت ملی۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔
نتیش کمار کی شخصیت اور سیاسی سفر
نتیش کمار 1 مارچ 1951 کو بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاؤں بختیارپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پٹنہ سے تعلیم حاصل کی اور انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ سیاسی کیریئر کے دوران نتیش کمار نے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیں، جن میں وزیر ریل، وزیر زراعت اور وزیر نقل و حمل شامل ہیں۔ شری اٹل بہاری واجپائی کے دورِ وزارت میں انہوں نے بھارت کے چار بڑے شہروں چنئی، کولکاتہ، ممبئی اور دہلی کو جوڑنے والی عظیم شاہراہ تعمیر کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نتیش کمار نے تعلیم، بنیادی ڈھانچے، قانون و نظم و نسق، اور مدرسہ بورڈ کے فروغ پر خاص توجہ دی۔ انہوں نے جرائم کے خلاف سخت قوانین بنائے، شراب بندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا اور بہار کی تعمیرات و ترقیات کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلایا۔
دو وزرائے اعلیٰ کا موازنہ
نتیش کمار: بہار کے موجودہ وزیراعلیٰ ہیں اور مجموعی طور پر 18 سال اور 90 دن تک اس عہدے پر رہ چکے ہیں۔ ان کی مسلسل مدت 10 سال اور 265 دن رہی، جو انہیں بہار کا سب سے مستقل وزیر اعلیٰ بناتی ہے۔ انہوں نے تعلیم، بنیادی ڈھانچے، قانون و نظم و نسق اور حکومتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی۔
ستیش پرساد سنگھ: بہار کے سب سے کم وقت تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے صرف 5 دن (28 جنوری 1968 سے 1 فروری 1968) تک یہ عہدہ سنبھالا۔ ان کی حکومت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے جلد ختم ہو گئی تھی۔
2025 کے اسمبلی انتخابات کا پس منظر
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے جے ڈی یو کی قیادت میں 243 میں سے 202 نشستوں میں 202 نشستیں جیت کر ایک زبردست کامیابی حاصل کی۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) تیسرے نمبر پر آیا، جبکہ کانگریس اور نئی چھوٹی پارٹیاں محدود نشستیں حاصل کر سکیں۔ یہ نتائج بہار میں سیاسی استحکام اور ترقی کے نئے دور کی شروعات کی علامت ہیں۔
نتیش کمار کی قیادت میں نئی حکومت میں تجربہ کار وزراء شامل ہیں جس سے پچھلی حکومت کی پالیسیوں کی تسلسل اور ترقیاتی منصوبوں کی مضبوطی کی توقع کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








