ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ، 2 اہلکار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی ٹکواڑہ کی بکتر بند گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی ہتھالہ گلوٹی روڈ پر کڑی ملنگ کے علاقے میں پیش آیا۔ نامعلوم دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ابارودی ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔

خوفناک دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت سیف الرحمان اور رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے بتایا کہ چار زخمی پولیس  اہلکاروں بشمول کفایت، شاہد، محبوب عالم اور آصف رحمان کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا  جبکہ تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے کے بعد فارغ کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Posts