اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل قاضی رفیع الدین بابر کو اسلام آباد بار کونسل کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل میں ووٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں بار کونسل کے تمام ممبران نے سال 2020ء کے لیے وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی سینئر وکیل رفیع الدین بابر کی بطور وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔
نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل وائس چیئرمین بار کونسل کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے جبکہ قاضی رفیع الدین کو اسلام آباد بار کونسل میں کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
سینئر وکیل قاضی رفیع الدین بابر اسلام آباد بار کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم کی والدہ کی اپیل پر وفاقی وزارتِ دفاع سے فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی طلب کر لی ہے۔
سپریم کورٹ میں تین روز قبل فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف ملزم کی والدہ ساجدہ پروین کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ سینئر جج جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ یہ مقدمہ 2014ء سے زیر سماعت ہے۔ فیصلے کی کاپی کس قانون کے تحت فراہم نہیں کی جاتی؟
مزید پڑھیں: وزارتِ دفاع سے فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی طلب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








