بنوں میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مشترکہ آپریشن کر کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں ریجن میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے رپورٹ جاری کردی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، بھارتی حمایت یافتہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسزکے مضبوط تعاون کی عکاس ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ تعاون سے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز میں نمایاں اضافہ ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








