حکومت کا بڑا فیصلہ، سونے کی درآمدات و برآمدات پر عائد کی گئی پابندی ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی درآمدات
(فوٹو: ڈائیلاگ پاکستان)

حکومت نے سونے کی درآمدات اور برآمدات پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سونے کے تاجروں کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل فیصلے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔درآمدات و برآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے سونے کی درآمدات و برآمدات سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جب کہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمدکا فریم ورک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا ماننا ہے کہ قیمتی دھاتوں اور زیورات سے متعلق فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہےگا۔

یاد رہے کہ اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی2025کو سونےکی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 2 ماہ  کے لیے معطل کیا تھا۔

Related Posts