کراچی میں خاتون میٹرک بورڈ آفس کے قریب فلائی اوور سے گر گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھیں جو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کے فلائی اوور سے گرنے کا واقعہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا نتیجہ نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا، خاتون اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھیں اور موٹر سائیکل کی رفتار تیز تھی۔
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل فلائی اوور کی باؤنڈری سے جاٹکرائی اور خاتون نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جاں بحق خاتون اور ملزم جنید کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کے والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ ملزم جنید بخاری کے خلاف واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








