محکمۂ تعلیم پنجاب نے 2026 کیلئے اپنی نئی منظوری شدہ تعلیمی منصوبہ بندی کے تحت کلاسز ون سے 7 کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔
محکمہ نے تصدیق کی کہ ان کلاسوں کے امتحانات 10 مارچ سے 22 مارچ تک منعقد ہوں گے اور نتائج 31 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔
عہدیداروں نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے ترمیم شدہ داخلہ پالیسی، نئے اسکول کیلنڈر اور نصاب میں اپڈیٹس کو بھی منظور کیا۔ اپڈیٹ شدہ درسی کتابیں، جن میں کلاس 6 سے میٹرک تک کے لیے 29 متبادل شامل ہیں، دسمبر میں پرنٹ کے لیے بھیجی جائیں گی۔
نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا اور سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتابوں کی تقسیم 5 اپریل سے شروع ہوگی۔
تعلیمی حکام نے خبردار کیا کہ پنجاب اب بھی شدید تعلیمی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ 2025 کے سیشن کے دوران 28 ملین سے زائد بچے اسکول سے باہر تھے اور توقع ہے کہ اگلے سال یہ تعداد 30 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔
محکمہ نے کہا کہ داخلوں میں کمی، خاص طور پر لڑکیوں میں، ایک بڑھتی ہوئی تشویش ہے، کیونکہ بہت سے نابالغ بچے اسکول چھوڑ کر ریستورانوں، ورکشاپس اور دیگر غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے لگتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








