ماہرہ خان کاشیریں مزاری سے بچوں کیساتھ جرائم سے متعلق پالیسی پرسوال

تازہ ترین

تازہ ترین

Mahira Khan questions Shireen Mazari for an update on policy against child rapists

کراچی: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے حکومت سے بچوں سے جنسی استحصال روکنے کیلئے پالیسی تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراعلان کیا تھا کہ حکومت وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت دو ہفتوں کے اندر بچوں سے ہونے والی بدسلوکی سے متعلق ایک جامع پالیسی تیار کر رہی ہے اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرزکو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حقوقِ اطفال کا تحفظ: قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل متفقہ طور پرمنظور کر لیا گیا

وفاقی وزیر کے اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وفاقی وزیرسے سوال کرتے ہوئے لکھاکہ

شیریں مزاری دو ہفتے ہوچکے ہیں۔ کیا پالیسی تیار ہے؟ ایک اور خوبصورت بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اب اس میں کتنے اور دن لگیں گے؟ براہ کرم ان درندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔”

Related Posts