ضمنی الیکشن میں سرکاری اور آزاد امیدواروں کی جنگ، کون کہاں آگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور اور این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے129 لاہور کے 334 پولنگ اسٹیشنز  میں سے 115کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 12425  ووٹ  لےکر  پہلے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  ارسلان احمد 7658  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ حلقہ این اے129 لاہورمیں مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں محمد نعمان، پی ٹی آئی کے  سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے بھانجے  ارسلان احمد اور آزاد امیدوار بجاش خان نیازی سمیت 17 امیدوار میدان میں ہیں۔

این اے 129 لاہور میں ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ58 ہزار 364 ہے۔ مرد ووٹرز  2 لاکھ 89 ہزار 339 اور خواتین ووٹرز  2 لاکھ69 ہزار25 ہیں۔

یہ حلقہ سمن آباد، گلشن راوی، بابو صابو، بکر منڈی، چوبرجی، پونچھ روڈ،کچا فیروز پور روڈ، سبزہ زار، اقبال ٹاؤن اور  جی آر او ٹو سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔

عام انتخابات میں میاں محمد اظہر نے یہاں سےایک لاکھ 3 ہزار 718 اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں محمد نعمان نے 71 ہزار 540ووٹ حاصل کیے تھے۔

دوسری طرف قومی اسمبلی کے  حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری  نتائج  آنے کا سلسلہ  جاری ہے۔

این اے 18 ہری پور  میں 602 پولنگ  اسٹیشنز  میں سے 109 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار   شہرناز عمر ایوب  36132  ووٹ لے کر پہلے نمبر  پر ہیں۔

مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 35614  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار  ہیں۔

۔

Related Posts