اچانک بڑا سانحہ ہونے کی وجہ سے انڈین ویمن کرکٹر سمرتی مندھنا کی شادی ملتوی کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی کی تقریب میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ آج مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں مندھنا فارم ہاؤس میں طے تھی۔
شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ سمرتی مندھنا کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے۔
سمرتی مندھنا کی منیجمنٹ کمپنی نے میڈیا کو شادی کے ملتوی ہونے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
سمرتی مندھنا کی شادی کے حوالے سے مختلف تقریبات چند روز سے جاری تھیں، تقریبات میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی ساتھی کھلاڑی خصوصی طور پر شریک ہو رہی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








