کامیابیوں کا سلسلہ جاری، پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک زمبابوے میچ، فائل فوٹو

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان  نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔

بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز  بنا کر نمایاں رہے۔ 196 رنز کے ہدف کے  تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالنگ اٹیک کے سامنے جم نہیں سکا۔ پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے  جبکہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کیا گیا۔

  پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ  گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Related Posts