موسمیاتی تبدیلی کا قہر، التر گلیشیئر ٹوٹنے سے وادئ ہنزہ لپیٹ میں آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی
(فوٹو: آن لائن)

وادئ ہنزہ میں موسمیاتی تبدیلی اس وقت قہر برسانے لگی جب اُلتر گلیشیئر کا بڑا حصہ ٹوٹ کر برفانی تودے کی صورت میں نیچے آگیا اور علاقے کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تند و تیز اور سرد ہواؤں نے عالقے کا گھیراؤ کررکھا ہے جہاں عوامی معمولاتِ زندگی مسلسل دوسرے روز بھی سرد صورتحال سے متأثر ہیں۔ ماہرین کے مطابق برفانی تودے گرنے کا سلسلہ مارچ اور اپریل میں شروع ہوتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ نومبر میں گلیشئر ٹونے اور تودے گرنے کا واقعہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کا غماز ہے، جبکہ اُلتر گلیشیئر ہنزہ کے درجنوں گلیشیئرز میں سے ایک اہم گلیشیئر قرار دیا جاتا ہے جس کے ٹوٹنے سے مقامی افراد تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس واقعے کا اہم سبب ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت بلندی کی جانب گامزن ہونے کے باعث ہنزہ پر بھی ماحولیاتی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Related Posts