کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڑھو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں پرتشدد واقعات اور جرائم پچھلے سال کے مقابلے میں 55 فیصد کم ہو گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڑھو نے نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔
جاوید عالم اوڑھو نے کہا کہ یہ وہ اٹھارہواں پولیس اسٹیشن ہے جہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں نصب متعدد کیمرے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو نگرانی کے عمل کو آسان بنائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نمبر پلیٹ پہچاننے والے کیمرے بھی شامل کیے گئے ہیں، اور مستقبل میں یہ کیمرے سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ مربوط کیے جائیں گے، جس کے فوائد جلد نظر آئیں گے۔
جاوید عالم اوڑھو نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد مجرم گرفتار کیے جا چکے ہیں، اور شہر میں پرتشدد جرائم پچھلے سال کے مقابلے میں 55 فیصد کم ہو گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








