ایک درجن چوکے اور 10 چھکے! 31 گیندوں پر سینچری؛ جانیں یہ کارنامہ کس کھلاڑی نے انجام دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات کے کپتان اُرول پٹیل نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 31 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میچ گجرات اور سروسز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سروسز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اُرول پٹیل نے مخالف بولرز پر دھاوا بول دیا اور صرف 37 گیندوں میں 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

بھارتی بیٹر کی ڈومیسٹک میچ میں دھواں دار بیٹنگ، 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

گجرات نے ہدف آسانی سے 13ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پٹیل کی 31 گیندوں پر سنچری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پٹیل نے پچھلے سیزن میں بھی 28 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو ابھیشیک شرما کے ساتھ مل کر بھارتی ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کی تیز ترین سنچری کے طور پر درج ہے۔

Related Posts