قابل پولیس افسرکو شیطان دکھانا ناقابل برادشت ہے! چوہدری اسلم کی بیوہ کا بلاول بھٹو زرداری سے بڑا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی پولیس کے معروف و متنازعہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم بھارتی فلم دھریندر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان کے مرحوم شوہر اور حساس سیاسی شخصیات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔بالی وڈ فلم جس میں رانویئر سنگھ، اکشے کھنہ اور سنجے دت ہیں، 5 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

نورین اسلم کا موقف

انسٹاگرام اور میڈیا کے ذریعے دئیے گئے ایک انٹرویو میں نورین نے فلم میں چوہدری اسلم کے کردار کی منفی تصویر کشی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلم میں معروف مجرم رحمان ڈکیت کو ہیرو کے طور پر دکھانے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی غیر واضح شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔

انہوں نے فلم کے ٹریلر میں ایک خاص ڈائیلاگ پر شدید برہمی ظاہر کی جس میں کہا گیا کہ چوہدری اسلم کی پیدائش شیطان اور جن سے ہوئی تھی۔ نورین نے کہا کہ یہ جملہ چوہدری کی والدہ کے کردار کو بدنام کرتا ہے۔ ہم مسلمان ہیں، اسلامی ملک میں رہتے ہیں۔ ہماری خواتین کا شیطان یا جن سے تعلق نہیں ہوتا۔ چوہدری کی والدہ ایک نیک اور بااخلاق خاتون تھیں۔

نورین اسلم نے اپنے شوہر کی وفاداری اور قربانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اپنی زمین اور قوم کے لیے وفادار تھے۔ انہوں نے بھارتی لکھاریوں پر بھی تنقید کی جو مسلسل پاکستان کو دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ ایک عام ڈکیت اور منشیات فروش رحمان ڈکیت کو اتنا بڑا دہشتگرد کیوں دکھایا گیا جبکہ چوہدری اسلم نے حقیقی خطرات جیسے ٹی ٹی پی سے کامیابی سے نمٹا تھا۔

نورین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی مطالبہ کیا کہ فلم میں پارٹی کے غیر واضح اور متنازعہ معاملے پر جواب دیں۔ وہ ٹریلر میں ایک سیاسی جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ شہید بینظیر بھٹو کی تصویر عوام اور رحمان ڈکیت کے ساتھ دکھائی گئی جس کا مطلب فلم ساز کیا دکھانا چاہتے ہیں، یہ سوال اٹھتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

نورین اسلم نے واضح کیا ہے کہ اگر فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہونے پر چوہدری اسلم کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

Related Posts