پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 2 روز مستحکم رہنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک ایکسچینج ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 29 نومبر 2025 کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 165 روپے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 76 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آج ایک تولہ چاندی 267 روپے اضافے سے 5 ہزار 909 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 229 روپے مہنگا ہو کر 5 ہزار 66 روپے کا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی منڈی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4218 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 53 ڈالر زیادہ ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس چاندی کی 2 اعشاریہ 67 ڈالر اضافے سے 56 اعشاریہ 37 ڈالر کی ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








