اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے اپنے والدین پر سنگین الزامات لگا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیا بھٹاچاریہ

بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے زندگی کے تلخ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی اداکاری کا شوق نہیں تھا اور والدین کی دباؤ کی وجہ سے وہ ناچنے اور موسیقی کی تربیت حاصل کرنے پر مجبور ہوئیں۔

جیا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن بہت مشکل حالات میں گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور گھریلو تنازعات نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ اداکارہ کے مطابق والدین کی جھگڑالو زندگی بچوں تک بھی پہنچ گئی تھی اور ایک لڑکی کے طور پر پیدا ہونا ان کے لیے سب سے بڑی آزمائش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ شادی سے خوش نہیں تھیں اور اپنے نامکمل خوابوں کی وجہ سے ان پر سخت رویہ رکھتی تھیں۔ جیا کے مطابق بچپن میں وہ والدہ کے ہاتھوں جسمانی تشدد کا شکار رہیں، جنہوں نے انہیں ہنٹر، بیلن، چمچ، جوتے اور دیگر اشیا سے مارا۔ اس تشدد کی وجہ سے جیا نے خود سے نفرت محسوس کی اور کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ تھا، تاہم والدہ کے خلاف نفرت ان کے بالغ ہونے تک جاری رہی، جس کی وجہ سے وہ والدہ کی قدر نہیں کر پائیں۔

جیا بھٹاچاریہ کے مطابق اداکاری کا آغاز ان کی اپنی منصوبہ بندی نہیں تھی۔ والدہ نے انہیں اداکاری کی طرف دھکیلا، اور ٹیلی فلم میں کام کی پیشکش کے دوران والد نے انہیں شوٹنگ سیٹ پر پہنچا دیا، چاہے وہ اسے کرنا نہیں چاہتی تھیں۔ اس طرح نہ چاہتے ہوئے بھی ان کا اداکاری کا کیریئر شروع ہوگیا۔

اداکارہ نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے خوفناک تجربات کا بھی ذکر کیا۔ پہلی ٹیلی فلم کے بعد ڈائریکٹر اپنے دوست کے ساتھ ان کے گھر آیا اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، جس پر والدہ نے ابتدا میں انکار کیا لیکن ڈائریکٹر کی ضد کے باعث راضی ہو گئیں۔

جیا بھٹاچاریہ کے مطابق وہ اس وقت صرف 17 یا 18 سال کی تھیں۔ ڈائریکٹر نے انہیں ڈرائیونگ سکھائی اور ممبئی منتقل ہونے کی پیشکش بھی کی، مگر جیا نے انکار کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سب تجربات نہ صرف ان کے لیے ذہنی اور جسمانی مشکلات کا باعث بنے بلکہ ان کی زندگی اور کیریئر کی سمت بھی متاثر ہوئی۔

Related Posts