ہفتہ وار تعطیل کے باعث سونے و چاندی کے نرخ منجمد! جانیں پیر یکم دسمبر کو قیمتی دھاتوں کے ریٹس کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث سونے کے نئے نرخ جاری نہیں کیے گئے جس کے باعث مارکیٹس میں آج بھی ایک تولہ سونا بروز ہفتہ 29 نومبر 2025 کے ریٹس آج سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ننئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 165 روپے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 76 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

مقامی مارکیٹ میں آج ایک تولہ چاندی 5 ہزار 909 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 66 روپے کا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4218 ڈالر فی اونس کی سطح پر موجود ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس چاندی 56 اعشاریہ 37 ڈالر کی ہوگئی ہے۔

Related Posts