لاہور: مہمان ٹیم بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ وکٹ کو میچ کے لیے تیار کردیا گیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتان 1 بج کر 30 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کا باقاعدہ آغاز دن 2 بجے کیا جائے گا جبکہ پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی میں پہلی عالمی پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں، غلطیاں نہ دہرانے کی کوشش جاری رہے گی۔
بنگلہ دیشی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے گزشتہ روز بابر اعظم نے کہا کہ مہمان ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے۔انتخاب کے دوران رائے دے چکا ہوں۔
پچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں وکٹ بظاہر سست نظر آتی ہے، امید ہے اسکور کو 180 یا 190 تک لے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں: جیت کر پہلی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔بابر اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








