ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، بادامی باغ پولیس نے معصوم شہریوں سے ہنی ٹریپ کر کے لوٹ مار کرنے والے خواتین پر مشتمل 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خواتین ملزمان نے ملکر معصوم شہری کو گھر بلایا اور نشہ آور چائے پلا کر اپنے مقاصد پورے کئے، بعد میں متاثرہ شہری سے نازیبا ویڈیو کی آڑ میں رقم بٹوری اور مزید 5 لاکھ رقم کی ڈیمانڈ کرتے رہے۔
گرفتار ملزمان میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








