رہائی کی راہ ہموار، متنازع اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

انجینئر مرزا، فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے متنازع اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، جس کے بعد ان کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے انجنیئر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی، واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل انجینئر محمد علی مرزاکو 3 ایم پی او کےتحت گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Related Posts