امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ فائٹنگ فالکن ریاست کیلیفورنیا میں تربیت کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، واقعے کی لرزہ خیز ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تباہ ہونے والا امریکی فضائیہ کا ایف 16سی فائٹنگ فالکن طیارہ فضائیہ کی مشہور تھنڈر برڈز فضائی ڈیموٹیم سے تعلق رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ 10بج کر 45 منٹ پر پیش آیا تاہم طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

طیارہ حادثے کے بعد جاری ویڈیو میں طیارے کو زمیں بوس ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم امریکی فضائیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ کی زندگی خطرے سے باہر ہے اور اسے زخمی ہونے کے باعث طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ تربیتی مشن کنٹرولڈ فضائیہ حدود میں جاری تھا۔

بعد ازاں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے حادثہ سے دھواں اٹھ رہا ہے اور خشک جھیل کے کنارے پر طیارے کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ امریکی فضائیہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اس پر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ مقامی اداروں نے طیارے کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں کال صبح ساڑھے 10بجے موصول ہوئی جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس پر قابو پایا گیا جس سے آس پوس کے شہریوں اور علاقے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts