این سی بی 19 کے مہا ایونٹ میں فلم رامائن کے کو اسٹارز رنبیر کپور اور سائی پالوی کے ساتھ یش کی پہلی جھلک نے سب کو حیران کر دیا۔ جب یش نے راون کے روپ میں اسٹیج پر قدم رکھا تو پورا ہال تالیاں بجانے سے گونج اٹھا، اور رانبیر کپور بھی کھڑے ہو کر داد دیتے نظر آئے۔
رنبیر کپور نے یش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یش کے اندر یہ طاقت اور انداز فطری طور پر موجود ہے اور راون بن کر وہ ایسا لگ رہا تھا جیسے اصل راون اسٹیج پر آ گیا ہو۔
فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری کی سپر ہیوی وی ایف ایکس والی یہ جھلک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ یش کا راون والا لک، لمبے بال، گہری آنکھیں، سنہری زرہ اور خوفناک مسکراہٹ دیکھ کر فینز بہت خوش ہیں اور ٹوئٹر و انسٹاگرام پر #YashAsRavana اور #RavanaFirstLook ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
فینز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ راون نہیں بلکہ راون کا باپ لگ رہا ہے اور رانبیر کپور نے بھی تسلیم کر لیا کہ یش ہی راون ہے۔ کئی لوگ لکھ رہے ہیں کہ کے جی ایف کے راکی بھائی اب لنکا کا بادشاہ بن گئے ہیں اور ہالی ووڈ والے بھی اس لک کو دیکھ کر شرما جائیں گے۔
فلم رامائن2026 میں دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں رنبیر کپور رام، سائی پالوی سیتا، یش راون اور روی دبی ہنومان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یش کی اس جھلک نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ راون کا کردار فلم کا سب سے بڑا سرپرائز ہونے والا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








