ساؤتھ انڈین سینما سے بالی ووڈ کا رخ کرنے اور سیکڑوں کروڑ کما کر دینے والی بھارتی فلموں کی مرکزی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اے آئی سے فحش ویڈیوز بنانے پر شدید ردِ عمل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا کی ایک ایڈیٹ شدہ ڈیپ فیک ویڈیو نومبر 2023 میں وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک اور خاتون کی ویڈیو کو رشمیکا مندانا سے منسوب کرنے کیلئے انتہائی نامناسب لباس پہننے والی خاتون کے دھڑ پر رشمیکا مندنا کا سر لگا دیا گیا تھا، جیسا کہ اے آئی انفلوئنسر ویڈیوز کیلئے بھی کیاجاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ رشمیکا مندانا نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے مطالبہ کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرنے والوں کو سزا دی جانی چاہئے۔ بھارتی میڈیا (دی ہندو) کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی پوسٹ میں ڈیپ فیک ویڈیوز پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
“When truth can be manufactured, discernment becomes our greatest defence.”
AI is a force for progress, but its misuse to create vulgarity and target women signals a deep moral decline in certain people.
Remember, the internet is no longer a mirror of truth. It is a canvas where…— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) December 3, 2025
اپنی ایکس پوسٹ میں اداکارہ نے بالی ووڈ سمیت دیگر انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر برہمی کا اظہار کیا اور خصوصاً ایسی ویڈیوز اور ڈیپ فیک بنانے کی مذمت کی جن میں خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ رشمیکا مندانا نے کہا کہ اے آئی ترقی کی جان ہے لیکن اسے فحش مواد کیلئے استعمال کرنا گہرے اخلاقی زوال کا مظہر ہے۔
اداکارہ رشمیکا مندانا نے بھارتی سائبر کرائم کو آرڈینیشن سینٹر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، انٹرنیٹ اب سچائی کا آئینہ دار نہیں۔ ہمیں اے آئی کے غلط استعمال سے ہٹ کر اے آئی کو ایک معزز اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔ اگر لوگ ایسا نہ کریں تو انہیں ناقابلِ معافی سزا دینا ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








