چین کا غزہ کیلئے خطیر رقم کی امداد کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی صدر، فائل فوٹو

چین نے فلسطین میں انسانی بحران کو ختم کرنے اور غذائی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فلسطین کو ایک سو ملین امریکی ڈالرز کی خطیر امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے چینی صدر شی جن پنگ کے اس اعلان پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہک یہ فراخدلانہ عطیہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان ٹھوس دوستی اور انصاف کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر فلسطینی مسئلے کے جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کام کرے گا۔

شی جن پنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کی اسٹریٹجک بصیرت، باہمی حمایت اور سیاسی بنیادوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔

صدر میکرون، جو تین روزہ دورے پر چین میں ہیں نے ستمبر میں نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مل کر ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی تھی جس کا مقصد دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت حاصل کرنا تھا۔

Related Posts