پاسپورٹ بنوانا ہوا مزید آسان مگر کیسے؟ نیا فنگرپرنٹ سسٹم سب کو حیران کر رہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی جانب سے آن لائن پاسپورٹس درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفیکشن کے حوالے سے درپیش مشکلات آسان کرتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا

پاکستان میں پاسپورٹ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان اور جدید بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے نیا ڈیجیٹل فنگرپرنٹ ویری فکیشن سسٹم متعارف کروایا گیاہے جس کا مقصد درخواست گزاروں کے بائیومیٹرک مراحل کو تیز، محفوظ اور گھر بیٹھے مکمل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

نئے نظام کے تحت شہری اب نادرا پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کی مدد سے اپنے فنگرپرنٹس کی تصدیق کہیں سے بھی کر سکتے ہیں۔ اگر کسی صارف کے فنگرپرنٹس درست طور پر اسکین نہ ہو سکیں تو ایپ میں موجود فیشل ریکگنیشن فیچر بطور متبادل طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاسپورٹ درخواست کا عمل شروع کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے آن لائن پاسپورٹ ویب پورٹل پر جا کر اپنی اپلیکیشن بنانی ہوگی۔ جب فنگرپرنٹ ویری فکیشن کا مرحلہ آتا ہے تو انہیں پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ اِن کرنا ہوگا۔

ایپ میں داخل ہونے کے بعد صارفین کو بائیومیٹرک ویری فکیشن سیکشن میں جانا ہے “Online Passport” آپشن منتخب کرنا ہے پھر اپنا پاسپورٹ ٹریکنگ آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ایپ مرحلہ وار رہنمائی کرتے ہوئے فنگرپرنٹ یا چہرے کی تصدیق مکمل کرواتی ہے۔

بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہوتے ہی سسٹم ایک تصدیقی پیغام دکھاتا ہے اور درخواست گزار کو دوبارہ پاسپورٹ ویب پورٹل پر لے جاتا ہے جہاں وہ باقی مراحل پورے کر کے اپنی پاسپورٹ درخواست آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔

Related Posts