مین ہول میں گر کر بچے کی موت کا سانحہ، مریم نواز شدید برہم، ڈی سی لودھراں کو فورا عہدے سے ہٹا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی لودھرا ں کو عہدے سے فورا ہٹانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Posts