چین سے جدید بسیں بلوچستان پہنچیں! مسافر اب سفر کریں گے زیادہ آرام دہ اور محفوظ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

چین سے خریدی گئی نئی جدید مسافر بسیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئیں جس کا با ضابطہ اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔

نئی بسیں صوبے میں مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کروائی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق موصول ہونے والی بسوں میں سے 17 کوئٹہ کے لیے اور 4 تربت کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

مزید برآں، پانچ بسیں خواتین کے لیے خصوصی طور پر مختص کی گئی ہیں جو مخصوص روٹس پر چلیں گی۔ نئی بسیں کوئٹہ اور تربت میں مختلف روٹس پر عوامی خدمات انجام دیں گی تاکہ روزمرہ کی آمدورفت زیادہ آسان، محفوظ اور سہل بن سکے۔

فی الحال تقریباً 8,000 سے 9,000 مسافر روزانہ بس سروس استعمال کرتے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 40,000 سے 50,000 مسافروں تک بڑھنے کی توقع ہے۔

Related Posts