بھارت کا اشتعال انگیز لب و لہجہ امن و استحکام سے عدم دلچسپی کی علامت ہے۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: ہم نیوز)

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا اشتعال انگیز لب و لہجہ اس کے امن و استحکام سے عدم دلچسپی کی علامت ہے جبکہ ہم بھارتی وزیر خارجہ کے بلااشتعال، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی  نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جس کے تمام ادارے، خاص طور پر مسلح افواج، سکیورٹی فورسز، ملکی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مستحکم ستون کی مانند ہیں۔ مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی نے ایک بار پھر مسلح افواج کی صلاحیتوں کو پوری طرح ثابت کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت نے ہمارے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جو ان کی منظم پراپیگنڈہ مہم کا ایک حصہ ہے، اس کا مقصد خطے میں بھارت کے اقدامات اور پاکستان میں اس کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے عالمی برادری کی توجہ کو دور کرنا ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی بجائے اپنی ریاستوں میں پروان چڑھتی فاشسٹ ہندوتوا سوچ کو دیکھے جس کے نتیجے میں ہجوموں ک ماورائے عدالت قتل، سزاؤں، بلاجواز گرفتاریوں اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی جیسے اقدامات معمول بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست اور قیادت مذہب کے نام پر پیدا ہونے والی شدت پسندی کے یرغمال ہیں جبکہ پاکستان بقائے باہمی، سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھنے والا ملک ہے۔ ہم اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہیں۔

Related Posts