کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے ٹول پلازہ کے قریب ایک انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 564 اعلیٰ معیار کے سمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر ضبط کرلی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 96 ملین روپے بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر BF-7199 میں پانچ چھپے ہوئے خانے دریافت ہوئے جن میں گوگل پکسل، موٹرولا اور دیگر برانڈز کے موبائل فونز رکھے گئے تھے جن کی مالیت تقریباً 64 ملین روپے ہے۔ فرانزک تجزیے سے یہ بات بھی تصدیق ہوئی کہ لینڈ کروزر گاری بھی ٹیمپرڈ شدہ ہے جس کی کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی۔
کسٹم حکام نے ضبط شدہ موبائل فونز اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرکے اسمگلنگ نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Customs Enforcement Karachi has seized 564 high-end smuggled mobile phones and a tampered Toyota Land Cruiser, collectively worth Rs.96 million, during an intelligence-driven operation near the Karachi–Hyderabad Toll Plaza.1/3
@CustomsKhi#FBR #Pakistan_Customs #AntiSmuggling pic.twitter.com/3XqiBTZ5Mg— FBR (@FBRSpokesperson) December 7, 2025
کسٹمز حکام نے کہا کہ یہ کارروائی ملکی محصولات کے تحفظ اور غیر قانونی درآمدات کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ تحقیقات کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








