پاکستان اور انڈونیشیا نے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کا تبادلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈونیشیا
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشین صدر پرابووو سوبیانتو  نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین معاہدوں کے تبادلے کی تقریب کے دوران دونوں ممالک کے مابین صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، مختلف شعبہ جات میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتون کی دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ اس دوران طبی شعبے، صحت اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بھی زیر غور آیا۔

مذاکرات کے دوران پاکستان نے انڈونیشیا کو اپنے طبی افسران، معالجین اور ماہرین طب بھیجنے سے اتفاق کیا۔ بعد ازاں انڈونیشین صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور اس کے دوران میڈیا کو مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر آگہی دی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشین صدر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، یہ 7سال بعد کسی بھی انڈونیشین صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ ملک کے موجودہ صدر ایک مدبر رہنما ہیں، پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین متوازن باہمی تجارتی، مثبت اور تعمیری تعلقات ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک کے عوام اور حکومت نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔

دوسری جانب انڈونیشین صدر نے کہا کہ پاکستان کی شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی فضائی حدود میں جے ایف 17 طیاروں کی سلامتی میرے لیے اعزاز ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کرچکے ہیں۔

Related Posts