پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ابوظہبی عالمی سمٹ، فوٹو عالمی میڈیا

پاکستان نے ابوظبی میں ہائی لیول پلیجنگ مومنٹ کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے 639.54 ملین ڈالر کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، ایچ ای احسن اقبال چوہدری نے ابوظبی میں منعقدہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہائی لیول پلیجنگ مومنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ تقریب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے محمد بن زاید فاؤنڈیشن فار ہیومینیٹی اور گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (GPEI) کے اشتراک سے منعقد کی۔

وفاقی وزیر نے صدر مملکت متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی پولیو سے لاکھوں بچوں کو محفوظ بنانے کی مسلسل کاوشوں اور پاکستان کے ساتھ اعتماد، انسانیت اور مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر قائم مضبوط شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ آنے والی نسلوں کے لیے اخلاقی ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے اور پاکستان اس فرض کو یکجہتی، عزم اور قومی ارادے کے ساتھ پورا کر رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں وائرس کا پھیلاو کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، ویکسینیشن کے معیار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، نگرانی کا نظام مضبوط ترین سطح پر ہے، اور کمیونٹی کا اعتماد بھی مزید بڑھ رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئندہ چار سالوں کے دوران 639.54 ملین ڈالر کا عہد کر رہا ہے تاکہ ایک پولیو فری مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عہد پاکستان کے عزم اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مضبوط وابستگی کی علامت ہے۔

Related Posts