شراب کے نشے میں دھت جوان لڑکی اور سرد رات! آن لائن بائیک رائیڈر نے بڑی مصیبت ٹال دی ؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں گزشتہ رات پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ایک لڑکی شراب کے نشے ٹن نائٹ کلب سے گھر واپس لوٹ رہی تھی۔ لڑکی نشے میں اتنی غیر مستحکم تھی کہ اس کے لیے سیدھا چلنا بھی ممکن نہیں رہا تاہم خوش قسمتی سے ان لائن بائیک سروس کے ایک رائیڈر نے ذمہ داری اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے محفوظ طریقے سے گھر پہنچایا۔

رائیڈر کے مطابق راستے بھر لڑکی کا بائیک کی سیٹ پر ٹکے رہنا مشکل تھا۔ وہ کئی بار گرنے کے قریب پہنچی لیکن رائیڈر نے پوری احتیاط سے سفر جاری رکھا جبکہ منزل تک پہنچنے کے بعد بھی وہ خود سے بائیک سے اتر نہیں سکتی تھی جس پر رائیڈر نے اہل محلہ کی مدد سے اسے گھر پہنچایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر بائیک رائیڈر اتنا محتاط نہ ہوتا تو لڑکی کسی خطرناک حادثے جرم یا نقصان کا شکار ہو سکتی تھی کیونکہ وہ اپنے گھر کا پتا بھی واضح طور پر نہیں بتا پا رہی تھی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بائیک رائیڈر کی ایمانداری، اخلاق اور انسانی ہمدردی کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب رات گئے نائٹ کلبوں سے لوٹنے والی لڑکیوں کی حفاظت شہر میں خواتین کے تنہا سفر کے خطرات، اور ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کے بڑھتے رجحان پر بھی سوالات سامنے آرہے ہیں۔

Related Posts